آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں کیپٹن عفنان مسعود خان شہید کے گھر آمد، آرمی چیف لیفٹیننٹ محمد عکاشہ طلال شہید کے گھر بھی گئے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہدا کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرض کی ادائیگی کیلئے جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے پختہ عزم کو بھی دہرایا۔
