اسلام آباد: داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی اور ڈیم کے تعمیراتی کام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلامیہ کے مطابق ’ملاقات میں 14 جولائی کے واقعے کے تناظر میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘۔داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 چینی انجینئرز سمیت 12 افراد ہلاکپاکستان نے 9 انجینئرز کی لاشیں چین روانہ کردیں اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دورہ کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق چینی سفیر اور واپڈا کے چیئرمین نے جلد ہی منصوبے پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واپڈا چیئرمین نے چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کے نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر سے بھی ملاقات کی اور منصوبے کی جگہ اور ماحول کو مزید محفوظ بنانے کی یقینی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سانحہ داسو کے تناظر میں سول انتظامیہ، واپڈا اور سی جی جی سی نے باہمی مشاورت سے منصوبے پر تعمیراتی کام کو کچھ دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اس معاملے کو از سر نو ترتیب دیا جاسکے اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں