تفصیلات کے مطابق شہر کی بڑی سبزی و فروٹ منڈیوں میں سے ایک ملتان روڑ اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے. پوش اور گنجان آبادیوں سے ملحقہ اقبال ٹاؤن کی سبزی وفروٹ منڈی میں گٹر ابلنے اور کیچڑ کےساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جن کےباعث منڈی کےآڑھتی و خریدارسب پریشان ہیں۔
