اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے اور بدلتی ہوئی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے باوجود یہ متاثر نہیں ہوئی

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے کے بعد دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک چین سدا بہار دوستی ہمیشہ پھلی پھولی ہے اور مستحکم ہوئی ہے جبکہ علاقائی اور عالمی بدلتی ہوئی صورتحال کے بھی اس پر اثرات نہیں پڑے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنا چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئے، چین میں انہوں نے چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں نے سدا بہار اسٹیٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔چین کی وزارت خارجی امور کے ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے زیادہ قابل اعتماد اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور اچھے بھائی ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں