مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لیے تیار ہے، قانون ساز اسمبلی کی کُل 45 جنرل نشستوں میں سے 43 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی حریفوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 حلقوں میں کامیابی حاصل کی (ان میں 9 پاکستان سے ہے)، پیپلز پارٹی نے 10 حلقوں میں برتری حاصل کی (ان میں ایک پاکستان سے ہے) جبکہ مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں میں فاتح قرار پائی (ان میں 2 پاکستان سے ہے.آزاد کشمیر انتخابات: ووٹوں کی گنتی، سیاسی جماعتوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاکامیدواروں اور الیکشن کمیشن کے ذرائع سے حاصل کردہ غیر سرکاری نتائج کی روشنی میں تحریک انصاف، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جیتنے والوں میں پی ٹی آئی کے مقامی چیف بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل ہیں جنہوں نے ایل اے 3، میرپور۔ III میں 1985 کے بعد سے ہوئے 9 عام انتخابات میں اپنی 7ویں کامیابی حاصل کی۔ان عام انتخابات کے علاوہ اس حلقے میں دو ضمنی انتخابات بھی ہوئے اور ان میں بھی انہوں نے کامیابی حاصل کی۔میرپور میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کشمیریوں سے اپنی پارٹی پر اعتماد پر اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں