ایل ڈی اے میں شہریوں کی آسانی کیلئے3 ڈائریکٹوریٹس کے امور کو یکجا کردیا گیا،ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو ، ایل ڈی اے سٹی اور اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون کو تحلیل کرکے تشکیل نو کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کی تشکیل نو کرکے ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری بنادیا گیا ۔ ہاؤسنگ تھری میں علامہ اقبال ٹاؤن اور مصطفیٰ ٹاؤن کے تمام معاملات دیکھے جائیں گے ۔ہاؤسنگ تھری کو لینڈ ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کےدونوں اختیار سونپ دیئےگئے۔ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تین ڈپٹی ڈائریکٹر ، پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ایک اسٹیٹ افسر ، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کام کریں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی سٹی ڈائریکٹوریٹ کو بھی تحلیل کردیا ۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نائن رکھ دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں