تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ موٹر سائیکل اور رکشہ کی حد رفتاری سے تجاوز پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ گاڑی کو حدفتاری سے تجاوز پر 750، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کا جرمانہ 1000 روپے ہوگا۔ سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشہ کا جرمانہ 500 روپے، گاڑی کا جرمانہ سات سو پچاس، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر پر 1500 روپے جرمانہ ہوگا۔
