رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم ملک پر پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے حکمرانی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔مذکورہ درخواست دانشوروں، حقوق کے رضاکاروں کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آرڈیننس کے نفاذ کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین کی خودمختاری ’ختم‘ کرنے کے لیے ان کے عہدے کی مدت 4 سال سے کم کر کے 2 سال کردی گئی تھی۔
