کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والےافراد کا وزیراعلیٰ آفس، سول سیکرٹریٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام دفاتر میں بھی داخلہ بند کر دیا گیا۔ ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ہی صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سرکاری دفاتر میں وہی شخص جا سکیں گے جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں