کابل: افغان طالبان نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر قبضے میں لے لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے قبضے میں لیے گئے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی قیمت 60 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے قندھار شہر اور اطراف کی نگرانی کے لیے روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے پائلٹوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے، طالبان نے مزار شریف، ہرات اور دیگر شہروں میں حکومتی اسلحے کے ذخیروں اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا۔
کابل میں امریکی خاتون رپورٹر نے برقع پہن لیا
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جدید اسلحے سے لیس طالبان تمام بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر گشت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کابل پر قبضے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد طالبان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے خلیجی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی، اب ملک میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج طالبان کو 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، طالبان کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے، تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہر قدم ذمہ داری سےاٹھائیں گے، طالبان عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں