کابل: کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ معاملے پر امریکی اہلکار نے موقف اپنایا ہے کہ ہوائی اڈے پر لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا ، لوگ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ افغان عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ دیگر مختلف فضائی کمپنیوں نے بھی افغان حدود سے بچنے کے لیے روٹس بدل لیے، غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق یہ اقدام کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں