کابل: حمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، کسی مطلق العنان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے

طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کہا ہے کہ سپرپاورز کو شکست دے سکتے ہیں تو اپنے لوگوں کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں، سیکڑوں طالبان جنگجو وادیِ پنج شیر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
افغانستان کے صوبے پنج شیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ طالبان اور شمالی اتحاد آمنے سامنے پنجشیر میں احمد مسعود کے حامیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا، سیکڑوں طالبان پنجشیر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے طالبان پر واضح کر دیا ہے آگے بڑھنے کاراستہ مذاکرات ہی ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ جنگ چھڑ جائے لیکن کسی مطلق العنان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
پنج شیر وادی میں پناہ لینے والے امراللہ صالح نے ٹویٹ کرتے ہوئے طالبان سے کہا ہے کہ آؤ تمھیں دیکھ لوں گا۔ طالبان پنجشیر کے داخلی دروازے پر جمع ہوئے ہیں۔ جو کوئی حملے کرے گا ان میں سے کوئی ایک بھی نہیں بچے گا۔
دوسری جانب طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان چار دہائیوں سے افغان قوم کا تحفظ کررہے ہیں، سپرپاورز کو شکست دے سکتے ہیں تو اپنے لوگوں کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں، تمام اٖفغانوں کو ان کے اقتدار کے دوران محفوظ محسوس کرنا چاہیے۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طالبان قیادت نے سینکڑوں جنگجو وادی پنجشیر بھیج دیئے ہیں، جنگجو گروہ نے مسلح دستے کی کمان قاری فصیح الدین نامی کمانڈر کو سونپی ہے جس نے ملک کے شمالی صوبوں کو فتح کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھ

اپنا تبصرہ بھیجیں