رکشہ سوار خاتون سے دست درازی کی ویڈیو بنانے والے 2 ملزم گرفتار

لاری اڈا کے قریب رکشہ پر سوار خاتون سے دست درازی کا معاملہ، پولیس نے ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان عرف زبیراور عرفان حسین شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کا تعلق منڈی فیض آباد ننکانہ سے ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کو سی آئی اے نے گرفتار کیا۔ ملزمان نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے بنائی تھی۔ ملزمان نے 14 اگست پر متعدد خواتین کی ویڈیوز بنائیں۔ ملزمان راوی روڈ پر فیملی کے ساتھ نکلنے والی خواتین کو چھیڑتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں