وزیراعظم کی خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ملاقات۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کو صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اسکے علاوہ قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مزید برآں صوبہ بھر میں خواتین کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی انہیں بریف کیا گیا، وزیرِ اعظم نے ایسے واقعات کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے، دریں اثنا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں