پنج شیر وادی: فریقین کا مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

کابل: پنج شیر وادی کے مسئلے پر شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

افغانستان کے صوبے پنج شیر میں جنگ کے بادل چھٹنے لگے۔ طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان صوبہ پروان کے شہر چاریکار میں مذاکرات ہوئے، جس میں ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ طالبان وفد کی قیادت عامر خان متقی نے کی، سینئر سیاستدان حافظ منصور بھی مذاکرات میں شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین پنج شیر معرکے کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائیگا۔
اس سے پہلے پنج شیر وادی کے لیڈر احمد مسعود نے امراللہ صالح کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ وادی پنج شیر کے قریبی علاقوں میں ہونے والی لڑائی میں دونوں طرف سے جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں