ایبٹ آباد: سرکاری ٹی وی کے 8 ملازمین برفباری کے باعث محصور

ایبٹ آباد: ٹھنڈیانی میں سرکاری ٹی وی کے 8 ملازمین 4 روز سے برفباری کے باعث محصور ہو کر رہ گئے۔ سرکاری ٹی وی بوسٹر پر تعینات ملازمین کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں۔

ملازمین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث شدید سردی میں ٹھٹھر کر مر جائیں گے، حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب توحید آباد، کنڈلہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے گلیات کے بیشتر علاقوں سے زمینی راستہ منقطہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے سست روی کے باعث سیاح چوتھے روز بھی نتھیاگلی میں محسور ہیں۔ مقامی افراد اور مذہبی تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے سیاحوں کو کھانا اور ریسکیو کی کاروائیاں جاری ہیں۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے۔ ترجمان جی ڈی اے ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ مین نتھیاگلی روڈ کو جلد از جلد کھولنے کے لئے رات گئے تک کام جاری رہا، تاحکم ثانی سیاح گلیات کے سفر سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں