پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی کامیابی، مردہ شخص کا جگر دوسرے مریض کو لگا دیا

ملک میں پہلی مرتبہ مردہ شخص کا جگر کامیابی سے دوسرے مریض کو لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار بیرون ملک انتقال کرنے والے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگانے کی کامیاب سرجری کر لی گئی ہے، ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کا جگر اورگردے دو پاکستانی مریضوں کو لگائے گئے ہیں۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کا جگر اور گردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے تھے جوکہ پاکستان میں دو مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کر دیئے گئے ہیں۔

ابوظبی سے منگوائے گئے مردہ شخص کے اعضاء پی کے ایل آئی لاہور میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، سربراہ پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہری کے مرنے کے بعد جو اعضاء عطیہ کئے گئے اس سے دو پاکستانی مریضوں کی جان بچا لی گئی ہے اور وہ دونوں صحتیاب ہیں۔

سربراہ پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ مطابق ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی ، بعد از مرگ اعضا کے عطیہ سے دو پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی اور دونوں مریض صحتیاب ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای میں بعد ازمرگ اعضاء کے عطیات کا رجحان بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاکہ دوسرے مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں