ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا شہباز شریف سے آج ملاقات کا امکان

پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی آج قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات متوقع کی جارہی ہے۔

اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کریگا۔
ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے دوران شہباز شریف ایم کیو ایم سے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگیں گے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور متعدد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔
مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے روڈ میپ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ معاملات سبوتاز نہ ہو جائیں، اس لیے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف اے این پی اور پیپلز پارٹی کے وفد سے بھی ملیں گے جس وران تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے اور اپنے اراکین کے تحفظ پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ اراکین کو اسلام آباد رکھنے کےلیے آج بھی ظہرانے اور عشائیے کا اہتمام کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں