پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی سے چارٹر فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ بروز پیر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سےقبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز کا اختتام ڈرا پر ہوا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 459 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری اننگز میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی اور پاکستان کو صرف 148 رنز پر ڈھیر کردیا۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو 172 اوورز میں 506 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم (196)، محمد رضوان (104 ناٹ آؤٹ) اور عبداللہ شفیق (96) نے زبردست فائٹ بیک کرکے میچ کو ڈرا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں