سعودی عرب کا یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ

سعودی عرب نے یوکرینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب نے یوکرین کے شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سعودی عرب کے طول و ارض میں موجود یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں بغیر کسی رقم کے توسیع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے، ویزوں میں توسیع کی مذکورہ بالا سہولت سعودی عرب میں سیاحت یا تجارت کی غرض سے مقیم یوکرینی باشندوں کے لیے یکساں ہوگی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں یہ توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار طریقے سے ہو جائے گی، اس کے لیے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کا اقدام انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا جانے والا اقدام ہے۔

یاد رہے یوکرین پر روسی حملے کا دورانیہ آج چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ عالمی برادری اپنا کردار ادا کر کے تنازعے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں