طالبان کا افغانستان میں اقوام متحدہ کی موجودگی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے خصوصی مشن کی ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور کرلی گئی جس کا طالبان حکومت نے خیر مقدم کیا ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ناروے نے افغانستان کے لیے خصوصی مشن کی ایک سال تجدید کی قراردار پیش کی جسے 14 ووٹوں کی حمایت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔
روس نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ ہم طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے افغانستان میں پیدا ہونے والی حقیقی صورت حال سے سے لاعلم ہیں۔

روس نے یہ اعتراض بھی اُٹھایا کہ مسودے میں افغانستان کے نئے حکمرانوں کا ذکر بھی ہونا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں