عمران خان کے بیان پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر ٹوئٹ کا غلط مطلب لے کر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے کراچی ٹیسٹ کے نتائج پر وزیر عمران خان نے ٹوئٹ کیا تو بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا ان کے ٹوئٹ کا غلط مطلب سمجھ بیٹھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بابر اعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری ٹیم بالخصوص رضوان اور شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کا میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس ٹوئٹ کا غلط سمجھ کر کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے اور آئی سی سی سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں