مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو گھر جانے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو گھر جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری صاحب الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے، جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے، عمران صاحب مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہئیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استیفیٰ آ جانا چاہئے کیونکہ اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں اُن کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں