گلگت: شاہراہ اسکردو حالیہ زلزلوں اور آفٹر شاک سے تاحال بند

گلگت شاہراہ اسکردو حالیہ زلزلوں اور آفٹر شاک سے تاحال بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ اسکردو مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوا ہے جبکہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی بندش سے پھنسے 310 مسافروں کو بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
تین روز قبل گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے گرد ونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلے کا مرکز اسکردو سے 90 کلو میٹر دور اور گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی تھی۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ تاحال کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں، تمام ضلعی انتظامیہ کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں