پاکستان نے پختونخوا کے وزیر کے خط پر وضاحت کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کرلیا

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ نے خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کو وضاحت کی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق نے تمام نکات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا رکھی ہے اور صوبے اور وفاق اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی وضاحت پر مثبت ردعمل دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے حتمی معاہدے سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل سے انکار کیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا تھا جس میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی خط لکھنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں