پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم رہنماؤں نے چوہدری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پرویز الہٰی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر پی ڈی ایم رہنماؤں نے چوہدری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں اعتماد میں لیا۔
پرویز الہٰی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین بھی پرویزالہٰی کی تبدیلی کیلئے پی ڈی ایم سے متفق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے جولائی میں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے تھے۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا، بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں