پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکش کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
سینیٹر اعجاز چودھری اور بیرسٹر ملیکہ بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس آئین کے ارٹیکل 209 کے تحت دائر کیا گیا ہے ، جس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا سکندرسلطان راجہ پر تحفظات ہیں، بار بار جانبدارکہنے کے باوجود وہ عہدے پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کےتحت انتخابات میں حصہ لیں گے،اس کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ، سندھ کا الیکشن کمشنر سندھ حکومت کاملازم ہے، اب ن لیگ نے بھی الیکشن کمیشن میں اپنے دو ممبر لگالیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں