وزارت دفاع کیلئے 30 ارب 88 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران وزارت دفاع کیلئے 30 ارب 88 کروڑ 85 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور دیدی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہیں ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کا تخمینہ 1 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ لگایا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ماہانہ کی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔
اجلاس کے دوران ای سی سی نے برآمدی شعبوں کیلئے بجلی نرخوں اور برآمدی شعبوں کیلئے آر ایل این جی کے نرخوں کی بھی منظوری دی گئی۔برآمدی شعبوں کیلئے بجلی اور گیس ٹیرف کی منظوری جون 2023 تک ہو گی۔

ای سی سی اجلاس میں منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی تجدید کیلئے فریم ورک کی منظوری دی گئی اور پیراسیٹامول پراڈکٹس کے نرخوں کی منظوری دے دی گئی، پیراسیٹامول 500 گرام کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.35 روپے ہو گی۔ پیراسیٹامول 500 گرام ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے ہو گی، پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.6 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 30 ارب 88 کروڑ 85 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی اور اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 1 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں