امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں: کائرہ

سکھر: وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے جب کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کیا الیکشن کرانے، قانون اور آئین بنانے سے جمہوریت آجاتی ہے؟ ادارے کھڑے کرنے سے عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لیے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، 9 ہزار ارب پاکستان کی آمدنی اور14 ہزار ارب پاکستان کا خرچہ ہے، مارکیٹ 8 بجے بند کرنے سے 100 ارب روپے سالانہ بچت ہوتی ہے مگر مارکیٹس بند کرنے کو کاروباری حضرات تیار نہیں جب کہ ورک لوڈ کم کرنےکے لیے 20 فیصدگھر سےکام کرنےکی بات کی تو تنقید کی گئی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں، عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے، آج بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن کر عالمی دنیا سے تعلقات بہتر بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں