بلدیاتی انتخابات: ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کراچی: ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب کیا گیا جس میں سیاسی صورتحال اور سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر گفتگو ہوگی جب کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مستقبل کےلائن آف ایکشن اور تنظیمی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں