دوران اقتدار عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے سفر پر قومی خزانے سے 43کروڑ سے زائد رقم خرچ

سینیٹ اجلاس کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے تین سال آٹھ ماہ اور 23 دن کے دور اقتدار میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور وی وی آئی پی مشنز کے ان دوروں کا کل اوقات کار 1579.8 گھنٹوں پر محیط رہا جس پر مجموعی طور پر 43 کروڑ 44لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر کے استعمال پر ایک دوسرے کے خلاف سختے الفاظ استعمال کیے جہاں 2019 سے مارچ 2022 تک قوم کو کُل 43کروڑ 44 لاکھ 30 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔

وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ ایک وزیر اعظم جو ملک کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سادگی پر لیکچر دیتے تھے اور انہیں ٹھیک کرنا چاہتے تھے انہوں نے کفایت شعاری مہم کا منصوبہ بنایا تھا اور اس کا حصہ بننے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن حقیقت میں انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کا انتخاب کیا جس کی قیمت قوم کو کروڑوں روپے کی شکل میں بھگتنا پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں