صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو طلب کرلیا

) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ بروز بدھ کو طلب کرلیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سینیٹ کا یادگاری سیشن سینیٹ کی گولڈن جوبلی منانے کی مناسبت سے طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں