ترسیلات زر مزید کم، جنوری میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 1 ارب 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز بھجوائے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جنوری میں بیرون ملک سے بھجھوائی جانے والی ترسیلات میں 13.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جنوری میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک ارب 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزبھجوائے گئے جبکہ دسمبر 2022 میں بیرون ملک سے 2 ارب ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جنوری میں بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 13.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 7 مہینوں میں بیرون ملک سے 16ارب 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزبھجوائے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں بیرون ملک سے 17ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزبھجوائے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ورکرز ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی ہے اور مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2023 کی ورکرز ترسیلات 1.89 ارب ڈالرز رہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے جون 2019 کے بعد کم ترین ترسیلات موصول ہوئیں، جنوری میں سعودی عرب سے 15 فیصد کم ورکرز ترسیلات 40.76 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جنوری میں عرب امارات سے 15 فیصد کم ورکرز ترسیلات 26.92 کروڑ ڈالرزبھیجے گئے، رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں اوسط ماہانہ 2.28 ارب ڈالرز رہی اور رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 ارب ڈالرز بھیجے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کی ورکرز ترسیلات 11 فیصد کم رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں