صدر علوی “آ بیل مجھے مار” والے کام نہ کریں، آئینی حد میں رہیں: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خبردار کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر علوی “آ بیل مجھے مار” والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، آپ ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں