امپورٹڈ آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی منظوری آج لی جائے گی

25 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی کابینہ سے آج سرکولیشن سمری پرمنظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے کر ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور سمری کی منظوری کےبعد امپورٹڈ اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوجائےگا جب کہ لگژری آئٹمزپرسیلزٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سمری کی منظوری سے امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز اور خواتین کے لیے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ، اسپیکرز،ا مپورٹڈ دروازے، کھڑکیاں، امپورٹڈ لگژری برتن، امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پربھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں