مریم نواز نے نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کردیا

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کردیا ۔
ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھا، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔
اس سے پہلے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آچکا ہے، امید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں