مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجی نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے دائر اپیل پرسماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ کی توہین کی۔

دورانِ سماعت جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی، قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں