الیکشن پر جب ججز فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی کا فیصلہ قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، جب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں، جن ججز نے انکارکیا ان کے علاوہ فل کورٹ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دینا چاہیے، ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی، آئین میں ہر ادارے کی پاور اور حدود کا تعین کیاگیا ہے، الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا، الیکشن ضرور ہوں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے اور الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 والی صورتحال ہو۔

اس موقع وزیراعلیٰٰ سے صحافی نےسوال کیا کہ حکومت سندھ کاکام ہے فنڈ دینا تاہم ملٹری گریڈاسلحے پرلوگوں کے تحفظات ہیں، ایسانہ ہو ملٹری گریڈ اسلحےکے استعمال سے دوسرےبھی زدمیں نہ آجائیں، گھوٹکی کےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چل رہاہے، کچے کے علاقے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کو روکنا ہوگا، کچے میں چوکیاں بنائی ہیں تاکہ ڈاکوؤں کے پاس آنے والا اسلحہ روکا جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بی آئی ایس پی کے تحت کم قیمت آٹا لوگوں کو دے رہی ہے، سندھ حکومت بحران کے باوجود آٹا 65 روپے کلو دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں