اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ریلیوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد اور پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہونے کے باعث اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں