عمران خان کی گرفتاری نامنظور : تحریک انصاف نے احتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کی کال دے دی اور کہا عوام لبرٹی چوک پہنچیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی میں احتجاج کی کال دے دی گئی، ٹکٹ ہولڈر،پارٹی عہدیداران،کارکنان فوری لبرٹی چوک پہنچیں۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 9مئی کادن عمران خان کی گرفتاری کانہیں بلکہ پاکستان کی آزادی کادن ثابت ہوگا ، اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں،اگلا لائحہ عمل وہاں دیاجائے گا۔

مسرت جمشیدچیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تضحیک آمیز اندازمیں گرفتاری کی مذمت کافی نہیں ، اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنےعلاقے میں احتجاج کا حصہ بنیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی کارکنوں کوانصاف ہاؤس پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں