9 مئی: جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی۔
شرپسند سر غنہ کا نام میاں عاطف محمود قریشی ہے جس نے ریاست مخالف نعروں اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی کانائب صدر اور محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
میاں عاطف محمود نےجی ایچ کیو حملے پر بھرپور انداز میں حصہ لیا، شرپسند سر غنہ نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

فوجی املاک کو نقصان پہنچانے، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر عاطف محمود کے خلاف قانون حرکت میں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں