ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ کی بڑی کاروائی ملزمان کے بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

ملزمان کورئیر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کرمختلف شہریوں کو تحائف بھیجتے تھےملزمان تحائف وصولی کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں کے انگوٹھے لگوا لیتے تھے ملزمان بعد ازاں ان انگوٹھوں کو پیپر سے سیلیکون تھمب میں تبدیل کر لیتے تھے ملزمان سیلیکون تھمب کی مدد سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی ڈوپلیکیٹ سم نکلوا لیتے تھےملزمان مذکورہ سم کو استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرکے اکاؤنٹ سے ساری رقم نکلوا لیتے تھے۔
گرفتار اکاؤنٹ ہولڈرز کی نشاندہی پر گینگ کے ماسٹر مائنڈ چوہدری جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ملزم چوہدری جلیل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرنے کے لیے بینک ڈیٹا گینگ ممبر مہیا کرتا تھاملزم عاطف نذیر نجی بینک میں بطور برانچ مینیجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھاسائبر کرائم سرکل گجرانوالہ نے دونوں ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیامزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں