برطانوی وزیر داخلہ کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پڑگئی، مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

برٹش پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین مضبوط حمایت کھو بیٹھیں۔

ٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہوم سکریٹری کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے ’چائلڈ گرومنگ گینگ‘ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں