چین نے 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ، احسان کرنیوالے کو یاد رکھنا چاہئے ،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے کل پاکستان کا 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہترہو رہے ہیں ، جس نے احسان کیا اس کو یاد رکھنا چاہیے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 5 ارب رو پے کے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ اور سلورمیڈل جیتنا معمولی بات نہیں ، امید ہے آئندہ جو بھی حکومت آئے گی اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کرے گی ۔
انتخابات میں عوام جس کو لائیں گے ، تسلیم کریں گے ، شہباز شریف

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کیا ، پاکستان کا جھنڈا دنیا بھرمیں بلند کرنے پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں