جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ان کو سیل کر دیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ان کو سیل کر دیں۔

عدالت نے کہا کہ ایل ڈی اے رولز بنائے اور مرکزی سڑک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے،غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے ان کو گرنے سے بچایا جائے،ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں