منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ مونسی الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقد مات درج ہیں ، مونسی الہٰی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر لے کر گئے، اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

مبینہ حراست: مونس الہیٰ کے دوست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی شروع کر دی ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں