ہریانہ فسادات: ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، نائب امام شہید

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس دوران5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاؤں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیاگڑگاؤں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی، گروگرام میں گزشتہ رات انتہا پسندوں نے مسجد پرحملہ کردیا حملے کے نتیجے میں نائب امام شہید ہوگئے۔

فسادات پھوٹ پڑنے کے بعدہریانہ میں صورتحال قابو کرنے کےلیے انٹرنیٹ سروس معطل کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں،ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب ہریانہ کےمندر میں فسادات کےسبب پھنسےڈھائی ہزارافرادریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 20افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید برآں ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں