ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، مقصد ملک کو آگے بڑھانا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ طعنے دیے گئے کہ اسٹیبلمنٹ کا آدمی ہوں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ذاتی مفاد کےلیے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج سے دس بارہ ماہ پہلے بارہ کہو انڈرپاس منصوبےکا پلان بنایاگیا تھا، پہلے بارہ کہو کا منصوبہ سی ڈی اے کے حوالےکیا، پھر این ایل سی کے حوالے کردیاگیا، بارہ کہوبائی پاس کے منصوبے کے لیے پہلا چیلنج زمین کا حصول تھا، یہ منصوبہ بہت پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا کیونکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بارہ کہو سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، یہ منصوبہ بھی نوازشریف کا وژن تھا اور ہے لیکن نوازشریف کی حکومت کو بدترین سازش کے ذریعے ہٹا یا گیا، جب ہماری حکومت گئی تو ہر منصوبہ رک چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں