وزیراعظم سے ملاقات، خالد مقبول نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویزکر دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویزکیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفدکی ملاقات میں کےالیکٹرک سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نےگورنر سندھ کو حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکی ہدایت کر دی۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دی ہے جبکہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔

نگران وزیراعظم کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہ چکے ہیں کہ ایک دو روز میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں