وزیر اعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کااجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری سے متعلق پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات سےمتعلق غورہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں